جونی ڈیپ کے انساگرام پر ایک سال میں 10 ملین سے زائد فالوورز

انسٹاگرام فائل فوٹو انسٹاگرام

ہالی وڈ سپر اسٹار جونی ڈیپ کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں امبر ہیئرڈ سے علیحدگی کے کیس کے بعد ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکار جونی ڈیپ کی سوشل میڈیا پر فین فالوونگ پہلے ہی بہت زیادہ تھی تاہم امبر ہیئرڈ سے علیحدگی کے کیس کے بعد جونی ڈیپ کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں بہت بڑا اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب جونی ڈیپ نے اپریل 2020 میں انسٹاگرام پر اکاؤنٹ بنایا تو بہت جلد ہی ان کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی اور جب جونی ڈیپ کا امبر ہیئرڈ سے طلاق کا کیس شروع ہوا تو اس وقت تک ان کے فالوورز کی تعداد 5.9 ملین تک پہنچ چکی تھی۔

ایک سال میں جونی ڈیپ کے انساگرام فالوورز کی تعداد میں 10 ملین سے زائد کا اضافہ
لیکن طلاق کا کیس شروع ہونے کے بعد صرف ایک سال کے عرصے کے دوران ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں 10 ملین سے زائد کا اضافہ ہوا۔

رواں برس مئی میں جہاں امبر ہیئرڈ کے انسٹاگرام کی تعداد 4.5 ملین تک پہنچی تو وہیں جونی ڈیپ کے فالوورز کی تعداد 17 ملین کے قریب پہنچ گئی۔

install suchtv android app on google app store