واٹس ایپ کا نیا چیٹ فلٹرزفیچرمتعارف

واٹس ایپ فائل فوٹو واٹس ایپ

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے چیٹ فلٹرز میں اضافہ کردیا۔ 

ایسے ہی ایک نئے فیچر کو جلد میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کا حصہ بنایا جارہا ہے جو صارفین کو چیٹس آرگنائز کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

اس فیچر کو فلٹر چیٹس کا نام دیا گیا ہے جو اس سے قبل واٹس ایپ بزنس استعمال کرنے والے صارفین کو دستیاب تھا، مگر اب اسےسب کے لیے متعارف کرانے پر کام کیا جارہا ہے۔

 میسجنگ ایپ میں فلٹر میسجز کے آپشن کی آزمائش کی جارہی ہے۔

اس فیچر سے موصول ہونے والے پیغامات کومختلف فلٹرز کے ذریعے فیڈ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے جیسے کانٹیکٹس، گروپس یا کسی ایسے فرد کا میسج جس کا نمبر آپ کی فون بک میں محفوظ نہ ہو ۔

جب یہ فیچر متعارف کرا یا جائے گا تو آپ کو فلٹر بٹن ایپ کے نچلے حصے میں ملے گا۔

واٹس ایپ بزنس صارفین کو اسے استعمال کرنے کے لیے سرچ بار کا استعمال کرنا ہوتا ہے مگر عام افراداسے براہ راست استعمال کرسکیں گے۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق امکان ہے یہ فیچر آنے والے چند ہفتوں یا مہینون میں دستیاب ہوگا۔

install suchtv android app on google app store