یوٹیوب کا لائیو اسٹریمگ کے حوالے سے بڑا اقدام

یوٹیوب فاہل فوٹو یوٹیوب

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم میں کئی اہم سہولیات اور آپشن پیش کئے ہیں ان میں سب سے اہم لائیو گیسٹ کے نام سے مہمانوں کو بھی ویڈیو اسٹریم میں شامل کرنے کی سہولت شامل ہے۔

دوسری جانب کسی کو بھی اسٹریمنگ لنک بھیج کر اسے دعوت دی جاسکتی ہے۔ دوسری جانب نوٹیفکیشن کو بہتر بنانے کے لیے اسٹریم دیکھنے کے کچھ پہلو بھی بہتر بنائے گئے ہیں۔

اسے مجموعی طور پر’گولائیو ٹوگیدر‘ کا نام دیا گیا ہے جسے جلد ہی صارفین دیکھ سکیں گے۔ یوٹیوب کے مطابق ایپ میں اس کا اظہار ہوجائے تو اور لایئواسٹریم دیکھنے کے سہولیات کو بھی اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔
یوٹیوب کے مطابق اسٹریم براہِ راست نشر ہونے سے پہلے بھی آپ اپنے دوستوں سے اسکرین شیئر کرسکیں گے اور انہیں دعوت دے سکیں گے۔ دوسری جانب میزبان تمام اعداد وشمار کو قدرے نئے اور بہتر انداز میں دیکھ سکے گا لیکن یہ ڈیٹا مہمانوں کو نہیں دکھائی دے گا۔

یوٹیوب کے مطابق عموماً یہ دیکھا گیا ہے کہ اگر اسٹریم ایک ہی شخص کنٹرول کرے تو اس پر بہت دباؤ ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ ایک اور مہمان کو اسٹریم میں شامل کرکے اس کام کو اب آسان بنایا جاسکتا ہے۔ اس کا دوسرا فائدہ یہ ہوسکتا ہے کہ ایک وقت میں دو یوٹیوبر ایک ساتھ اسٹریم کرکے زائد رقم بھی کماسکیں گے۔

اس سے قبل یوٹیوب نے لائیو اسٹریم میں سرخ دائرے کا آپشن بھی پیش کیا تھا۔ پھر یوٹیوب نے ایک اور اعلان کیا تھا جس کے تحت ایک چینل سے دوسرے چینل تک لائیو ری ڈائریکشن کی سہولت پیش کرنا تھا۔ اس سے قبل یہ آپشن قریباً ناممکن تھا۔ اس طرح پہلے تو یوٹیوب ایپ کو ہی فائدہ ہوگا اور دوم ایک ساتھ کئی یوٹیوبر اپنے اپنے فالوورز کو ایک اسٹریم پر لاسکیں گے۔

تیسری تبدیلی لائیو اسٹریمنگ میں فل اسکرین بھی پیش کرنا ہے۔ اس کے علاوہ سوال و جواب کے فیچر کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے۔

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store