واٹس ایپ نے نئے فیچر پر کام شروع کردیا

واٹس ایپ فائل فوٹو واٹس ایپ

اٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے ایک نئے آپشن پرکام شروع کردیا ہے جسے جزوی طور پر روکا پوز اور بحال کیا جاسکے گا۔

واٹس ایپ صارفین کی جانب سے اس فیچر کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے، پہلے مرحلے میں ہی یہ سہولت تمام آپریٹنگ سسٹم کے لیے پیش کی جائے گی۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ ڈیسک ٹاپ میں ایک وقت میں بہت سارے کام کرتے ہیں اور اس کے لیے بار بار وائس ریکارڈنگ کو جاری کرنا، روکنا اور پھر شروع کرنا ہوتا ہے۔ واٹس ایپ کی خبردینے والی ویب سائٹ ڈبلیو اے بی ٹا انفو نے سب سے پہلے اس کا تذکرہ کیا ہے۔

اس سے قبل واٹس ایپ آڈیو فائل بھیجنے سے پہلے اسے سننے کا آپشن بھی پیش کرچکا ہے جسے بالخصوص محتاط صارفین نے بہت سراہا ہے لیکن اب اس آپشن کو بھی بہت سے صارفین دیکھ سکتے ہیں جبکہ اس کی حتمی ریلیز کی تاریخ جلد ہی دی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store