چین نے چاند کی سطح پر پانی کے شواہد ڈھونڈ لیے

چاند فائل فوٹو چاند

چین کی خلائی گاڑی ‘چانگ ای 5 یان لینڈر’ کو چاند کی سطح پر پانی کے شواہد ملے ہیں۔

چاند کے مشن پر کام کرنے والے چینی سائنس دانوں کے لیے خلائی گاڑی کے ذریعے چاند کی سطح پر پانی کے شواہد ملنے کے بعد نئی معلومات تک رسائی کے دروازے کھلے ہیں۔

سائنسی جریدے سائنس ایڈوانسز میں شایع ہونے والی تحقیق کے مطابق چاند پر خلائی جہاز کی لینڈنگ کے مقام کی مٹی میں پانی کی مقدار 120 گرام فی ٹن سے کم ہے اور وہ جگہ زمین کے مقابلے میں بہت زیادہ خشک ہے۔

تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس سے قبل صرف ٹیسٹ کے ذریعے ہی چاند پر پانی کے امکانات ظاہر ہوئے تھے تاہم اب پہلی بار خلائی گاڑی نے شواہد بھی حاصل کیے ہیں۔

خلائی جہاز نے چٹانوں اور مٹی میں پانی کی علامات کا پتہ لگایا ہے۔ گاڑی پر نصب ایک خصوصی آلے نے چٹانوں اور سطح کا جائزہ لیا جس سے پہلی بارچاند کی سطح پر پانی کا پتہ چلا۔ محققین کا ماننا ہے کہ پانی کی مقدار کا اندازہ اس لیے لگایا جا سکتا ہے کیونکہ پانی کے مالیکیول تقریباً تین مائیکرو میٹر کی فریکوئنسی پر جذب ہوتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شمسی ہوا چاند کی مٹی میں پائی جانے والی نمی میں سب سے زیادہ حصہ ڈالتی ہے، کیونکہ اس میں موجود ہائیڈروجن کے عنصر سے پانی بنتا ہے۔

install suchtv android app on google app store