اب انگلی میں چھید کیے بغیر بلڈ شوگر ٹیسٹ کرنا ہوا ممکن

بلڈ شوگر مشین فائل فوٹو بلڈ شوگر مشین

امریکی کمپنی نے ایسی ڈیوائس تیار کی ہے جس کی مدد سے انگلی میں چھید کیے بغیر بلڈ شوگر ٹیسٹ کرنا ممکن ہوگا۔

امریکی شہر لاس ویگاس میں سال کا سب سے بڑا الیکٹرانک شو منعقد ہوا جس میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ڈیوائسز پیش کی گئی جن کا ماضی میں تصور بھی ممکن نہیں تھا۔

کنزیومر الیکٹرانک شو کے دوران مصنوعی ذہانت پر کام کرنے والی کمپنی سکانبو نے بغیر سوئی کے شوگر کی تشخیص کے ٹولز کی جھلک پیش کی، جو صرف انگلیوں کو مشین پر رکھنے سے بلڈ شوگر سے متعلق آگاہ کرتی ہے۔

کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک پروٹوٹائپ ڈیوائس تیار کی ہے جو تین ای سی جی اور ایک پی پی جی (فوٹوپھیلتیموگرن) پر مبنی ہے جس کے ذریعے اضافی جانچ پڑتال کی جائے گی جب کہ الیکٹروڈز کی مدد سے ای سی جی ڈیٹا کو جمع کیا جائے گا۔

ساٹھ سیکنڈ تک جانچنے کے بعد خام ڈیٹا حاصل کرکے اس کا تجزیہ مشین لرننگ نیورل نیٹ ورک اور پھر ڈیپ نیورل نیٹ ورک پر کیا جاتا ہے، جس کی مدد سے گلوکوز کا نتیجہ سامنے آتا ہے۔

کمپنی اپنی ڈیوائس کو کمرشل کرنا چاہتی ہے اور جس کی منظوری کے لیے اس نے ایف ڈی اے رابطہ کیا ہے کہ تاہم اس ڈیوائس کی منظوری میں کافی وقت لگ سکتا ہے کیوں کہ ابھی تک کسی نے ایسی ڈیوائس تیار نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی کمپنی سے قبل نیوزی لینڈ کی آک لینڈ یونیورسٹی کے بائیو انجنیئرنگ انسٹیٹوٹ کے تحقیق کار بھی بغیر سوئی کا استعمال کیے بلڈ شوگر ٹیسٹ کرنے کا دعویٰ کرچکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store