سویڈن کے جدید ترین ڈرون کی 71 سالہ شخص کی مدد

سویڈن کا جدید ترین ڈرون فائل فوٹو سویڈن کا جدید ترین ڈرون

سویڈن میں جدید ترین ڈرون نے دل کا دورہ پڑنے پر 71 سالہ شخص کی جان بچانے میں حیرت انگیز طریقے سے مدد کی۔

سویڈن کے شہر ٹرالہیٹن میں اپنے گھر کے باہر ایک معمر شخص کو برف ہٹانے کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑ گیا، دورہ جان لیوا ثابت ہو سکتا تھا لیکن ایک خود کار ڈرون نے بروقت انھیں الیکٹرک شاک  پہنچایا، جس کی وجہ سے ان کی جان بچ گئی۔

گزرتے وقت کے ساتھ ٹیکنالوجی کے میدان میں خاطر خواہ ایجادات سے کراہ ارض پر انسانی زندگی کو سہل بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل بھی مختلف اقسام کے ڈرونز کا کئی مقاصد کے حصول کے لیے کامیابی سے استعمال کیا جارہا ہے، جیسے تصاویر، مانیٹرنگ، پیزا ڈلیوری اور دیگر کام اس میں شمار ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store