امریکی کمپنی ایپل500کھرب روپے کے اثاثوں والی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی

امریکی کمپنی ایپل500کھرب روپے کے اثاثوں والی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی فائل فوٹو امریکی کمپنی ایپل500کھرب روپے کے اثاثوں والی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی

2022 کا شاندار آغاز، امریکی کمپنی ایپل پانچ سو کھرب روپے کے اثاثوں تک پہنچنے والی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی۔

آئی فون بنانے والی کمپنی کے شیئرز میں پیرکو مارکیٹ ٹریڈنگ میں تین فیصد بڑھ کر 182.88 ڈالر تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، 1976 میں بننے والی اس کمپنی نے 2018 میں 1 ٹریلین ڈالرز اور 2020 میں 2 ٹریلین ڈالرز کی حد عبور کی تھی، جبکہ ایک اور ٹریلین کا ہندسہ عبور کرنے میں امریکی کمپنی کو صرف 16 ماہ اور 15 دن کا وقت لگا۔

اب ایپل کی قیمت والمارٹ ڈزنی، نیٹ فلکس، نائکی، ایکسن موبل، کوکا کولا، کامکاسٹ، مورگن اسٹینلے، میکڈونلڈز، اے ٹی اینڈ ٹی، گولڈمین سیکس، بوئنگ، آئی بی ایم اور فورڈ سے مشترکہ طور پر کہیں زیادہ ہے۔

install suchtv android app on google app store