معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے کے قریب

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل فائل فوٹو معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے کے قریب ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل 3کھرب ڈالرز کی مارکیٹ ویلیو رکھنے والی دنیا کی پہلی کمپنی بننے والی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایپل کے شیئرز پیرکو پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں تقریباً 1 فیصد بڑھ کر 181.75 ڈالرز کے قریب پہنچے جبکہ 3 کھرب کی مارکیٹ ویلیو کو عبور کرنے کے لیے ایپل کے اسٹاک کو 182.85 ڈالرز تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔

اگر ایپل کمپنی یہ فاصلہ عبور کرلیتی ہے تو وہ 3 کھرب کی مارکیٹ ویلیو رکھنے والی دنیا کی پہلی کمپنی بن جائے گی۔

ایپل کی مارکیٹ ویلیو پہلی بار اگست 2018 میں 1 کھرب ڈالرز تک پہنچی تھی جبکہ اگست 2020 میں اس کمپنی کی مارکیٹ ویلیو 2 کھرب ڈالرز سے تجاوز کرگئی۔

رپورٹس کے مطابق صرف اس سال ایپل کے شیئرز میں 35 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

خیال کیا جارہا ہے کہ کمپنی کو اپنے نئے آئی فون 13 اور دیگر پرانے ماڈلز کے ساتھ ساتھ ایپل میوزک، ایپل ٹی وی+، آئی کلاؤڈ اور مشہور ایپ اسٹور جیسی سبسکرپشن سروسز کی بڑھتی ہوئی مانگ سے فائدہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ایپل کے علاوہ دیگر بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی مارکیٹ ویلیو پر نظر ڈالیں تو مائیکروسافٹ کی مالیت تقریباً 2.6 کھرب ڈالرز اورگوگل کے مالک الفابیٹ کی مارکیٹ ویلیو تقریبا 2 کھرب ڈالرز ہے ۔

install suchtv android app on google app store