دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون کونسا ہے؟

اسمارٹ فون فائل فوٹو اسمارٹ فون

شیاؤمی اور سام سنگ کا شمار دنیا کی ان دو بڑی اسمارٹ فون کمپنیوں میں ہوتا ہے، جن کی ڈیوائسز سب سے زیادہ فروخت ہوتی ہیں۔

اگر یہ سوال کیا جائے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون کونسا ہے ؟ تو یقینا صارفین شیاؤمی یا سام سنگ کے کسی برانڈ کا نام لیں گے مگر اعداد وشمار نے تو حیران کن نتائج دئیے ہیں۔

اسمارٹ فون مارکیٹ کے اعدادو شمار جاری کرنے والی کمپنی آئی ڈی سی کے مطابق 2021 کے ابتدائی 9 ماہ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون ایپل کا آئی فون 12 ہے۔

آئی فون 12 سیریز کی کامیابی کی وجہ پہلی بار ایپل کی جانب سے 5 جی اپ گریڈ صارفین کو آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم میں فراہم کرنا ہے، اس سے قبل 2020 کی چار سہ ماہیوں میں آئی فون 11 کو پہلی پوزیشن حاصل رہی تھی جو 2021 کی پہلی سہ ماہی میں آئی فون 12 نے چھین لی تھی۔

 

درحقیقت رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری سے ستمبر 2021 کے دوران سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 5 فونز میں سے 4 ایپل کے آئی فونز ہی ہیں۔

آئی فون 12 کے بعد سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فون سام سنگ کا گلیکسی اے 12 رہا، جس کے بعد آئی فون 11، آئی فون 12 پرو میکس اور آئی فون 12 پرو بالترتیب تیسرے، چوتھے اور 5 ویں نمبر پر رہے۔

آئی فون 13 اس فہرست کا حصہ اس لیے نہیں کیونکہ وہ تیسری سہ ماہی کے آخر میں ہی فروخت کے لیے پیش کیا گیا، مگر تجزیہ کاروں کے مطابق آئی فون 13 کی مانگ کافی زیادہ ہے تو چوتھی سہ ماہی میں وہ بھی اس فہرست میں کسی نمبر پر موجود ہوگا۔

install suchtv android app on google app store