گوگل میپس میں لوگوں کی سہولت کیلئے چند نئے فیچرز کا اضافہ

گوگل میپس فائل فوٹو گوگل میپس

گوگل نے اپنی مقبول سروس میپس میں شاپنگ مراکز، ایئرپورٹس اور ٹرانزٹ اسٹیشنز میں نیوی گیشن کے حوالے سے مدد کے لیے نئے فیچرز کا اضافہ کیا ہے۔

گوگل نے ایک بلاگ میں بتایا کہ میپس میں ڈکشنری فیچر کو توسیع دی جارہی ہے تاکہ لوگ اپنے ارگرد موجود بڑی عمارات کا راستہ تلاش کرسکیں۔

اس سے انہیں عمارات یا شاپنگ مراکز کے اندر موجود دکانوں کو جلد دیکھنے کا موقع ملے گا یا وہ ایئرپورٹ لاؤنجز کی لوکیشن اور پارکنگ لاٹس سمیت دیگر مقامات تلاش کرسکیں۔

گوگل میپس میں دیگر متعلقہ تفصیلات جیسے مراکز کے کام کے اوقات اور ریٹنگز کا بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔

ایک اور فیچر ایریا بزی نس بھی سروس کا حصہ بنایا گیا جس میں لائیو ٹریںڈز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

لائیو ٹرینڈز سے کسی مخصوص علاقے کے مصروف ہونے کے بارے میں بتایا جاتا ہے اور اس سے گنجان علاقوں میں جانے سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

گوگل میپس میں عام سودا سلف کی خریداری کو آسان بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اور ریٹیلرز کے اسٹیٹس یا آرڈرز کی ٹریکنگ کا فیچر پیش کیا جارہا ہے۔

گوگل کے مطابق فی الحال یہ فیچر امریکا کی 30 ریاستوں کی 2 ہزار سے زیادہ اسٹور لوکیشنز کے لیے دستیاب ہوگا۔

کمپنی نے بتایا کہ گھر سے باہر مناسب قیمت میں کھانے کی سہولت کے لیے ریسٹورنٹس کی قیمتوں کی رینج کا اضافہ بھی میپس میں کیا جارہا ہے۔

اس فیچر کے لیے صارفین کے کنٹری بیوشن کا سہارا لیا جائے گا جبکہ ریسٹورنٹ ریویو، آؤٹ ڈور بیٹھنے کی دستیابی، ڈیلیوری آپشنز اور دیگر تفصیلات بھی جاننا ممکن ہوگا۔

install suchtv android app on google app store