یوٹیوب ویڈیوز سے ڈس لائیک کے اعدادوشمار عوام کی نظروں سے اوجھل کردیئے

یوٹیوب فائل فوٹو یوٹیوب

یوٹیوب نے صارفین کا ایک مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے کسی ویڈیو پر ڈس لائیک کے اعدادوشمار عوام کی نظروں سے اوجھل کردیئے ہیں۔

یعنی اب چاہے جتنے بھی لوگ کسی ویڈیو پر تھمب ڈاؤن بٹن پر کلک کریں، اس کے اعدادوشمار کسی کو نظر نہیں آئیں گے۔

گوگل کی 2 ارب سے زیادہ صارفین والی اس ویڈیو شیئرنگ سائٹ کے مطابق اس تبدیلی کا مقصد ڈس لائیک اٹیک کے ذریعے ہراساں کرنے کی مہمات کی روک تھام کرنا ہے۔

یوٹیوب کے مطابق یہ تبدیلی بتدریج تمام صارفین کو دستیاب ہوگی۔

اس ڈس لائیک بٹن کا مقصد ناظرین کی جانب سے کسی ویڈیو کے مواد پر اپنی ناخوشی کا اظہار کرنا ہے۔

2021 کے شروع میں ڈس لائیک بٹن میں اس تبدیلی کا تجربہ کیا گیا تھا اور کمپنی کے مطابق اس نے دریافت کیا کہ اس بٹن کے ذریعے چھوٹے کریٹیئرز اور لوگوں کو غیرمناسب طور پر ڈس لائیک اٹیک کا بنایا جاتا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ ہوسکتا ہے کہ کچھ افراد اس تبدیلی سے اتفاق نہ کریں مگر ہمارا ماننا ہے کہ یہ ہمارے پلیٹ فارم کے لیے درست قدم ہے۔

کمپنی کے مطابق اس قدم کا مقصد سروس میں صارفین کے تحفظ اور احترام کو بہتر بنانا ہے اور اس حوالے سے مزید اقدامات مستقبل قریب میں کیے جائیں گے۔

یوٹیو نے بتایا کہ ہمارا کام ابھی مکمل نہیں ہوا اور اس حوالے مزید کام جاری رکھا جائے گا۔

اب ڈس لائیک بٹن تو موجود ہوگا مگر اس کا کاؤنٹ صرف ویڈیو پوسٹ کرنے کا والا ہی دیکھ سکے گا۔

install suchtv android app on google app store