موبائل صارفین کو فوری طور پر گوگل کروم ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ

 گوگل کروم براؤزر فائل فوٹو گوگل کروم براؤزر

امریکی سائبر سیکیورٹی نے اسمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین کو گوگل کروم براؤزر سے خبردار کیا اور فوری یڈیلیٹ کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ رپوٹ کے مطابق امریکی سائبر سیکیورٹی نے موبائل میں استعمال ہونے والے گوگل کروم میں سیکیورٹی خامی کی نشاندہی کی اور اسے انتہائی خطرناک قرار دیا۔  

انہوں نے بتایا ہے کہ  ہیکرز سیکیورٹی خامی کا فائدہ اٹھا کر تمام ڈیٹا چرا سکتے ہیں، جس میں رابطہ نمبر، تصاویر، ای میلز، واٹس ایپ چیٹ، ایس ایم ایس اور کال لاگ شامل ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گوگل کروم کی مذکورہ خامی اینڈرائیڈ صارفین کے لیے زیادہ خطرے کا باعث بن سکتی ہے کیونکہ اُن کے فون کا انتہائی خفیہ یا نجی ڈیٹا بھی غیر محفوظ ہے۔

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے انکشاف کیا کہ ہیکرز اس خامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کئی صارفین کا ڈیٹا چوری کرچکے ہیں، حیران کن طور پر صارفین اس بات سے بالکل لاعم ہیں۔ امریکی ماہرین نے بتایا کہ جس طرح فیس بک، یوٹیوب اور دیگر کمپنیاں صارفین کا ڈیٹا اپنے پاس محفوظ کررہی ہیں بالکل اُسی طرح گوگل کروم کا ڈیٹا بھی محفوظ ہورہا ہے، مگر اس تک مہارت رکھنے والا دوسرا کوئی بھی شخص رسائی حاسل کرسکتا ہے۔

ماہرین نے موبائل صارفین کو خبردار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر اپنے موبائل سے گوگل کروم کو ڈیلیٹ کردیں اور متبادل دیگر براؤزر استعمال کریں، جن میں سفاری کو قابلِ اعتماد قرار دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store