فیس بک کا چہرے کی شناخت کا فیچرختم کرنے کا فیصلہ

فیس بک کا چہرے کی شناخت کا فیچرختم کرنے کا فیصلہ فائل فوٹو فیس بک کا چہرے کی شناخت کا فیچرختم کرنے کا فیصلہ

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے پرائیویسی شکایات کے سبب اپنا چہرے کی شناخت کا سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پہلے سے موجود کروڑوں افراد کی معلومات بھی ڈیلیٹ کر دی جائیں گی۔فیس بک نے کہا کہ اس کی تمام مصنوعات میں استعمال ہونے والی چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کو “آنے والے ہفتوں میں” ہٹا دیا جائے گا۔

یہ نظام تصویر میں موجود لوگوں کی شناخت کیلئے استعمال ہوتا تھا۔ اس ٹول کو اپ لوڈ کی گئی تصاویر میں لوگوں کو ٹیگ کرنے میں مدد کرنے کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا۔

اس ٹول کو استعمال کرنے والے صارفین کے چہرے کے معلومات بھی فیس کے پاس جمع ہوتی تھیں۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ اس ڈیٹا کو حذف کر دیا جائے گا۔ اس اقدام سےایک ارب سے زیادہ لوگوں کے چہرے کی شناخت کے انفرادی ٹیمپلیٹس کو حذف کیا جائے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ’’ہماری مصنوعات میں چہرے کی شناخت کے استعمال کو محدود کرنے کے لیے لیا گیا ہے‘‘۔

اس ٹول کو ہٹانا “ٹیکنالوجی کی تاریخ میں چہرے کی شناخت کے استعمال میں سب سے بڑی تبدیلیوں میں سے ایک کی نمائندگی کرے گا۔”

ایک تہائی سے زیادہ صارفین نے اس سسٹم کا استعمال کیا تھا جس کی وجہ سے انہیں دوسرے لوگوں کی تصاویر میں پہچانا جا سکتا تھا۔

فیس بک نے کہا کہ یہ فیصلہ’’مجموعی طور پر اس ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں بڑھتے ہوئے خدشات” کی وجہ سے کیا ہے، تاہم کمپنی کے اندر چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی پر کام جاری رہے گا۔

install suchtv android app on google app store