نیٹ فلکس ملازمین سراپا احتجاج

  • اپ ڈیٹ:

دنیا کی سب سے بڑی اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلکس کے ہیڈ کوارٹر کے باہر ڈیو چیپل کی ایک مزاحیہ خصوصی فلم نشر ہونے پر لوگوں نے احتجاج کیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق نیٹ فلیکس کے ہیڈ کواٹر کے باہر ڈیو چیپل کی ایک مزاحیہ خصوصی فلم نشر ہونے پر ایک سو سے زاہد افراد نے احتجاج کیا ہے۔

رپوٹ کے مطابق ڈیو چیپل مزاحیہ فلم ٹرانس فوبک تھی۔

یہ بھی پڑھیں: دماغ مضبوط بنانے کیلیے ’انفراریڈ ہیلمٹ‘ تیار

مظاہرین نے نیٹ فلکس سے مطالبہ کیا کہ وہ مزید ٹرانس اور نان بائنری ٹیلنٹ اور ’’ٹرانس فوبیا اور نفرت انگیز تقریر‘‘ سے بچنے کے لیے دیگر اقدامات کے لیے فنڈ فراہم کرے۔

ایلیٹ پیج اور واچوسکی سمیت دیگر ایل جی بی ٹی مشہور شخصیات نے مظاہعین کی سوشل میڈیا پر حمایت کی ہے۔

Ashlee Marie Preston

 خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق  ایشلی میری پریسٹن نے کہا کہ ہم یہاں اس لیے نہیں کہ ہم احتجاج نہیں کرنا جاہتے بلکہ اس لیے کہ  ہمیں تشویش ہے کہ لطیفے انسانوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

رپوٹ کے مطابق گزشتہ سال  امریکہ میں چوالیس ٹرانسجینڈر افراد کو قتل کیا گیا تھا۔ 

یہ پڑھیں: فیس بک نے یورپی یونین میں 10 ہزار افراد کیلئے نوکریوں کا اعلان کر دیا

خیال رہے کہ نیٹ فلکس کے عملے نے بھی احتجاج میں حصہ لیا تاہم اب تک ان کی تعداد واضع نہیں کی گئی۔

 

install suchtv android app on google app store