ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کا امیر ترین شخص بن گیا  

 ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کا امیر ترین شخص بن گیا   ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کا امیر ترین شخص بن گیا  

 ٹیسلا اور اسپیس کے بانی ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کا امیر ترین شخص بن گیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی مجموعی مالیت 230 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

رپوٹ کے مطابق اسپیس ایکس نےاس ماہ  100 بلین ڈالر کے شئیرز فروخت کیے جس سے کمپنی کی دولت میں ایک دم اضافہ ہوا۔

شیئرز کی قیمت میں 33 فیصد اضافہ نے کمپنی کے حصص کو 100 اعشاریہ 3 بلین تک پہنچا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مائیکرو سافٹ کا پروفیشنل مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’لنکڈن‘ کو چین میں بند کرنے کا اعلان

خیال رہے کہ گزشتہ سال ایلون مسک فوربز کے ٹاپ دس ارب پتی لوگوں میں شامل ہوئے تھے جبکہ اب دنیا کے سب سے امیر ترین شخص بن گے ہیں۔
ایمازون اور بلیو اوریجن کے بانی جیف بیزوس اس وقت 197 بلین ڈالرز کی مالیت کے ساتھ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں۔

یاد رہے اس سے پہلے بھی ایلون مسک نے جیف بیزوس سے دنیا کا امیر ترین شخص ہونے کا خطاب چھینا تھا لیکن صرف دو دن بعد ہی جیف بیزوس نے ان سے اپنا خطاب واپس لے لیا تھا۔

install suchtv android app on google app store