آئی ٹی سیکٹر کے حوالے سے عالمی درجہ بندی, پاکستان کی پوزیشن میں نمایاں بہتری

آئی ٹی سیکٹر فائل فوٹو آئی ٹی سیکٹر

انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی) سیکٹر کے حوالے سے عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی پوزیشن نمایاں بہتر ہوئی ہے۔ پاکستان132ممالک میں 107سے99پوزیشن پر آگیا۔


لوئرمڈل انکم گروپ کے 34ممالک میں پاکستان کا17واں نمبر آگیا، جنوبی و سطی ایشیا کے10ممالک میں پاکستان کی7ویں پوزیشن پر ہے۔ پاکستان نےآئی ٹی سیکٹروانفراسٹرکچر میں اصلاحات سے پوزیشن بہترکی، آئی ٹی سیکٹر کے 11شعبوں میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔

اس حوالے سے جاری رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ فون سازی، آئی ٹی ایکسپورٹ اور سافٹ ویئر ٹیکنالوجی میں بہتری، گلوبل اسٹارٹ اپس ایکوسسٹم انڈیکس میں پاکستانی رینکنگ 82 سے 75 ہوگئی۔

اسٹارٹ اپس انڈیکس میں پاکستان کے 2 نئے شہر شامل تعداد 8 ہوگئی۔ اسلام آباد 122 درجہ ترقی کرکے ٹاپ 500 میں 437 ویں پوزیشن پر آگیا ہے۔

وفاقی وزیرآئی ٹی امین الحق کا کہنا ہے کہ آئی ٹی سیکٹر میں اصلاحات عالمی درجہ بندی میں بہتری کا سبب بنیں، پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں ترقی کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے، عالمی درجہ بندی میں بہتری پرخوش ہیں لیکن ابھی بہت کام کرنا باقی ہے، عالمی اداروں کی جانب سے اعتراف بتاتا ہے کہ ہم درست سمت میں ہیں۔

install suchtv android app on google app store