واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے اہم فیچر متعارف کرا دیا

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے اہم فیچر متعارف کرا دیا فائل فوٹو واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے اہم فیچر متعارف کرا دیا

واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک اور فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے، جس میں وائس میسجز کو صرف سنا نہیں بلکہ پڑھا بھی جا سکے گا۔رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ وائس میسجز کا نیا ٹرانسکرپشن فیچر آئی او ایس پر آزمائش کے مراحل میں ہے، جسے کچھ عرصے میں آئی او ایس سمیت اینڈرائیڈ صارفین کے لیے لانچ کر دیا جائے گا۔

واٹس ایپ اپنے صارفین کو وائس میسجز دیکھنے کی سہولت فراہم نہیں کرتا لیکن تھرڈ پارٹی کا دعویٰ ہے کہ کچھ ایسی ایپس موجود ہیں جو صارف کو موصول ہونے والے وائس میسجز کو ٹرانسکرپٹ کرپائیں گی۔
ویب بیٹا انفو کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ میں بتایا گیا ہے کہ وائس پیغام موصول ہونے پر صارف کی اسکرین پر ایک پاپ اپ آئے گا ، اگر صارف اوکے کرتا ہے تو اس کے بعد موصول ہونے والا پیغام ایپل اسپیچ انجن کو ٹرانسکرپشن کے لیے بھیجا جائے گا۔

اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ فیچر ایک آپشنل فیچر ہوگا جسے استعمال کرنے کے لیے صارف کی اجازت درکار ہوگی۔

install suchtv android app on google app store