دنیا کا محفوظ ترین اینڈرائیڈ اسمارٹ فون نائٹرو فون 1

 اینڈرائیڈ اسمارٹ فون نائٹرو فون 1 فائل فوٹو اینڈرائیڈ اسمارٹ فون نائٹرو فون 1

جرمن کمپنی نائٹرو کی نے دنیا کا محفوظ ترین اینڈرائیڈ اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

نائٹرو فون 1 میں سیکیورٹی، پرائیویسی اور اسٹیٹ آف دی آرٹ ہارڈویئر کا امتزاج کیا گیا ہے۔

یہ ہارڈویئر گوگل پکسل 4 اے سے لیا گیا جبکہ فون میں گرافین او ایس آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہے جس نے اسے دنیا کا محفوظ ترین اینڈرائیڈ اسمارٹ فون بنادیا ہے۔

گرافین او ایس ایسا اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم ہے جو پروفیشنلز کے لیے او ایس ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس کی مدد سے فون کو گوگل کے بغیر بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

نائٹرو کی کا مقصد لوگوں کے ذاٹی ڈیٹا کو تحفظ فراہم کرنا ہے جو مضبوط انکرپشن اور ٹائٹن ایم سیکیورٹی چپ سے لیس ہے جو ڈیوائس اور ڈیٹا کو ہیکرز کے حملے سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

ویریفائیڈ بوٹ سے یہ یقینی بنایا گیا ہے کہ آپریٹنگ سسٹم کو موڈیفائیڈ نہیں کیا جاسکے، ایک آٹومیٹک کل سوئچ اور پن لے آؤٹ اسکریمبلنگ جیسے فیچرز موجود ہیں۔

فون میں کلاؤڈ یا گوگل پے سروسز بائی ڈیفالٹ موجود نہیں اور ضرورت پڑنے پر صارف کو اوریجنل گوگل پلے سروسز کو انسٹال کرنا ہوگا۔

فون میں ایپس آئی ایم ای آی اور سیریل نمبر، سم کارڈ سیریل نمبر، سبسکرائبر آئی ڈی تک رسائی حاصل نہیں کرسکتیں جبکہ ایکٹیو کیمرے، مائیکرو فون اور لوکیشن کے لیے بائی ڈیفالٹ انڈیکٹر موجود ہیں۔

اس فون میں 5.81 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے موجود ہے جبکہ اسنیپ ڈراگون 730 جی پراسیسر دیا گیا ہے۔

فون میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ بیک پر 12.2 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔

اس فون کو عام مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش نہیں کیا گیا بلکہ کمپنی کی ویب سائٹ پر اس خریدا جاسکتا ہے۔

اس کی قیمت 630 یورو تک رکھے جانے کا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store