فیس بک کی مین ایپ میں میسنجر کے چند اہم فیچرز شامل

فیس بک فائل فوٹو فیس بک

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے میسنجر میں کچھ نئے فیچرز کو شامل کیا جارہا ہے، یہ فیچرز بتدریج تمام صارفین کے لیے متعارف کروائی جائیں گے۔ فیس بک کی مین ایپ میں میسنجر کے چند اہم فیچرز کو شامل کیا جارہا ہے۔

فیس بک نے میسنجر کے اہم ترین فیچرز یعنی وائس اور ویڈیو کالنگ کو اپنی مین ایپ کا حصہ بنا دیا ہے اور یہ یقیناً فیس بک صارفین کے لیے بہت بڑی سہولت ہوگی۔

فی الحال محدود صارفین کو وائس یا ویڈیو کالز کی سہولت فیس بک ایپ میں دستیاب ہوگی جو بتدریج تمام صارفین کے لیے متعارف کروائی جاسکتی ہے۔

میسنجر کے پراڈکٹ منیجمنٹ ڈائریکٹر کونر ہیز نے بتایا کہ فیس بک ایپ کا یہ نیا فیچر تو فی الحال ٹیسٹ ہے مگر اس سے صارفین کو فیس بک کی مین ایپ اور میسنجر سروس کو بار بار کھولنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

فیس بک نے مسینجر کو الگ کر کے صارفین کو اپنے موبائل فون میں پرائیوٹ میسنجر کے لیے ایک نئی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے پر مجبور کردیا تھا۔ اب وائس اور ویڈیو کالز کی آزمائش کمپنی کی جانب سے فیس بک ایپس اور سروسز کو مدغم کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

کونر ہیز نے بتایا کہ فیس بک نے میسنجر کو خود مختار ایپ کی بجائے ایک سروس کے طور پر دیکھنا شروع کردیا ہے۔

یعنی میسنجر ٹیکنالوجی پر مبنی وائس اور ویڈیو کالز فیس بک کے دیگر پلیٹ فارمز بشمول انسٹاگرام، اوکیولس اور پورٹل ڈیوائسز کا بھی حصہ بن سکے گی۔

کونر ہیز کے مطابق وقت کے ساتھ آپ زیادہ تبدیلیوں کو دیکھیں گے اور میسنجر سب کو جوڑنے کا کام کرنے والی ایپ ہوگی۔

install suchtv android app on google app store