وبا کے خلاف جنگ میں اب اسمارٹ فون بھی اپنا کردار ادا کرے گا

وبا کے خلاف جنگ میں اب اسمارٹ فون بھی اپنا کردار فایل فوٹو وبا کے خلاف جنگ میں اب اسمارٹ فون بھی اپنا کردار

عالمی کورونا وبا کے خاتمے کے لیے ناصرف ویکسینیشن پر زور دیا جارہا ہے بلکہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسی ڈیوائسز بھی تیار کی جارہی ہیں جو اس جنگ میں ہتھیار ثابت ہوں گی۔

ماہرین نے وبائی صورت حال کے پیش نظر جدید فیچرز سے آراستہ فیس ماسک تیار کیے، کسی نے تیز رفتار کورونا ٹیسٹنگ کٹ بنائی، کوئی الٹرا وائلٹ شعاعوں کی مدد سے ارد گرد کوروناوائرس کی موجودگی کا پتا لگانے کی کوشش کررہا ہے۔ اسی ضمن میں ایک نئی ڈیوائس تیار کی گئی ہے جو اسمارٹ فون کی مدد سے کام کرے گی۔

جنوبی کوریائی ماہرین نے اسمارٹ فون کو تھرمامیٹر میں تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے، یہ ایک مؤثر اور کم خرچ تھرمل امیجنگ سینسر(ڈیوائس) ہے جو موبائل میں نصب ہوجاتی ہے۔

جنوبی کوریا کے ماہرین نے اسمارٹ فون کے لیے کم خرچ اور درست ترین حرارتی سینسر بنایا ہے جو فوری طور پر درجہ حرارت نوٹ کرسکتا ہے۔ فوٹو: فائل

وبا کے آغاز سے ہی تعلیمی اداروں وتجارتی مراکز پر درجہ حرارت چیک کرنے کے لیے تھرمل ڈیوائسز کا استعمال کیا جارہا ہے ایسے میں یہ تجربہ بھی معاون ثابت ہوگا۔ مذکورہ ڈیوائس کوریا انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے حکومتی فنڈنگ کی مدد سے تیار کی ہے، یہ 100 درجے سینٹی گریڈ تک بالکل درست کام کرے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وینیڈیم ڈائی آکسائیڈ سے بنا یہ سینسر زیریں سرخ (انفراریڈ) روشنی کو جذب کرکے برقی سگنل میں بدلتا ہے اور پھر موبائل پر نمبروں کی صورت درجہ حرارت کی جانچ سامنے آتی ہے۔

install suchtv android app on google app store