وزارت آئی ٹی نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، بڑی خبر

وزارت آئی ٹی فایل فوٹو وزارت آئی ٹی

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا ہے کہ آئی ٹی برآمدات نے 30 جون تک 2 ارب ڈالرز کاہدف عبور کرلیا ، جس کے بعد برآمدات 2 ارب 12 کروڑ 30 لاکھ روپے تک پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت آئی ٹی نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کی جانب سے کہا گیا کہ آئی ٹی برآمدات کا 30 جون تک 2 ارب ڈالرز کے ہدف کو عبور کرلیا گیا ہے ، جس کے بعد آئی ٹی برآمدات 2 ارب 12 کروڑ 30 لاکھ روپے تک پہنچ گئیں۔

سید امین الحق کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران برآمدات 1 ارب 44 کروڑ ڈالرز تھیں، آئی ٹی برآمدات میں 47 اعشاریہ چار تین فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا، انشاء اللہ 2023 تک آئی ٹی برآمدات کا 5 ارب ڈالرز کا ہدف پورا کرلیں گے۔

وفاقی وزیر آئی ٹی نے مزید کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافے پر سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور آئی ٹی کمپنیاں مبادکباد کی مستحق ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کی معیشت کے استحکام اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں آئی ٹی سیکٹر بنیادی حیثیت کا حامل ہے۔

install suchtv android app on google app store