توانائی کی طاقتور شعاؤں سے ایٹمی میزائلوں کو تباہ کرنے والے ہتھیاروں کی تیاری پر تحقیق،امریکی فضائیہ

 توانائی کی طاقتور شعاؤں سے ایٹمی میزائلوں کو تباہ کرنے والے ہتھیاروں کی تیاری پر تحقیق،امریکی فضائیہ فائل فوٹو توانائی کی طاقتور شعاؤں سے ایٹمی میزائلوں کو تباہ کرنے والے ہتھیاروں کی تیاری پر تحقیق،امریکی فضائیہ

امریکی فضائیہ توانائی کی طاقتور شعاؤں سے ایٹمی میزائلوں کو تباہ کرنے والے ہتھیاروں کی تیاری کے امکانات پر تحقیق کر رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی فضائیہ کی ریسرچ لیب ‘ڈائریکٹڈ انرجی سسٹمز‘ نامی جدید ہتھیار بنانے پر غور کر رہی ہے۔ جس سے انہیں امید ہے کہ توانائی کی طاقتور شعاؤں سے دفاع کیا جا سکتا ہے جو دشمن کے میزائلوں کو تباہ کرنے کے لیے استمال ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس ٹیکنالوجی کی مدد سے اہم تنصیبات سمیت ملک بھر میں لیزر اور پارٹیکل بیمز کی مدد سے دفاع کیا جائے گا اور ان ہتھیاروں کی مدد سے ایٹمی میزائلوں کو بھی تباہ کیا جا سکے گا۔

اس میں لیزرز، ریڈیو فریکوینسی ڈیوائسز، ہائی پاور مائیکروویو، ملی میٹر ویو اور ذرہ بیم شامل ہوسکتے ہیں۔ دشمن کے کسی میزائل یا طیارے نے حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی تو وہ توانائی والے بیموں سے ٹکرا کر تباہ ہو جائے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ 2060 تک اس جدید نظام میں کافی ترقی کر جائیں گے لیکن اس بارے میں زیادہ قیاس آرائیاں نہیں کی جا سکتیں۔

گزشتہ روز ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس کے تقریباً 120 ملازمین اور اعلیٰ عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن نے امریکی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ارکان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے کام پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان پر سیاسی دباؤ نہیں ڈالیں گے۔

واضح رہے امریکہ کی انٹیلیجنس کے 17 ادارے ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس کے زیر انتظام ہیں۔

install suchtv android app on google app store