سیمسنگ مارکیٹ کے 19 فیصد شیئر کے ساتھ سرفہرست

سیمسنگ مارکیٹ کے 19 فیصد شیئر کے ساتھ سرفہرست فوٹو فائل سیمسنگ مارکیٹ کے 19 فیصد شیئر کے ساتھ سرفہرست

عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران بھی حیرت انگیز نمو ظاہر کرتے ہوئے ، چینی کمپنی شومی اپریل سے جون کی سہ ماہی میں پہلی بار موبائل فون فروخت کرنے والی دوسری بڑی کمپنی بن گئی ہے۔

مارکیٹ ریسرچ فرم کینالیز کے مطابق سیمسنگ مارکیٹ کے 19 فیصد شیئر کے ساتھ سرفہرست ہے۔اور شومی نے پہلی بار 17 فیصد شیئر کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

ایپل 14 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا جبکہ ویوو اور اوپو بھی پانچ سرفہرست کمپنیوں میں رہے۔
کینالیز ریسرچ مینیجر بین اسٹینٹن نے کہا کہ شومی اپنے بیرون ملک کاروبار میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ مثال کے طور پر ، اس کی ترسیل لاطینی امریکہ میں 300 فیصد ، افریقہ میں 150 اور مغربی یورپ میں 50 فیصد سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔”

ان کا کہنا ہے کہ شومی اب بھی بڑے پیمانے پر مارکیٹ کور رہا ہے اور سام سنگ اور ایپل کے مقابلے میں اس کی اوسط قیمت (بالترتیب) 40 فیصد اور 75 فیصد کم ہے۔

سال2021 میں سمارٹ فون کی ترسیل میں 12 فیصد اضافہ ہوا، چونکہ دنیا بھر میں کورونا ویکسین لگنا شروع ہوگئی تھی اور دنیا کی معیشت قدرے بہتر ہوئی۔

install suchtv android app on google app store