ایسی نئی الیکٹرک اسکوٹر جس کی مالیت 25 لاکھ روپے

ایسی نئی الیکٹرک اسکوٹر جس کی مالیت 25 لاکھ روپے فوٹو فا ئل ایسی نئی الیکٹرک اسکوٹر جس کی مالیت 25 لاکھ روپے

شہرہ آفاق کار ساز کمپنی بی ایم ڈبلیو نے نئی الیکٹرک اسکوٹر تیار کی ہے جس کی پاکستانی کرنسی میں قیمت 25 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بی ایم ڈبلیو نے سی ای 04 نامی نئی الیکٹرک بائیک متعارف کروا دی۔ بائیک ایک سو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جا سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق الیکٹرک بائیک کو آئندہ برس فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
بی ایم ڈبلیو نے اسے موٹر بائیک کی دنیا میں ایک خاموش انقلاب قرار دیا ہے، الیکٹرک بائیک صرف اڑھائی سیکینڈز میں 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیٹری کو چار گھنٹے اور بیس منٹ میں مکمل چارج کی جا سکتی ہے۔
یہ کمپنی کی طرف سے اب تک بنائی گئی تیز ترین موٹر بائیک ہے جس میں نصب بیٹری سے ایک سو تیس کلومیٹر سفر کیا جا سکتا ہے۔

بی ایم ڈبلیو کا کہنا ہے کہ یہ ایک ماحول دوست موٹر بائیک ہے جسے کم فاصلہ ٹورز کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store