پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے اہم خبر آ گئی

پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی فائل فوٹو پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خیبر پختونخواہ عاطف خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں5جی ٹیکنالوجی استعمال کرنےکی کوشش کی جارہی ہے ، 5 جی ٹیکنالوجی کی اسپیڈ 10گنا زیادہ ہوگی۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خیبر پختونخواہ عاطف خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹیکنالوجی سےمیڈیکل اوردوسرےشعبوں میں آسانیاں پیدا کررہے ہیں، 5جی کے استعمال سے متعلق منفی تاثر دیا جاتا ہے جو کہ بے بنیاد ہے۔

عاطف خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں5 جی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، 5جی ٹیکنالوجی کی اسپیڈ 10گنا زیادہ ہوگی۔

صوبائی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے مزید کہا کہ ، 40 کنال پرمشتمل پشاورمیں ڈیجیٹل کمپلیکس اور مردان میں اسپیشل اکنامک زون بنایاجائےگا جبکہ سوات میں آئی ٹی پارک کی تعمیربھی منصوبوں میں شامل ہیں۔

گذشتہ روز وزارت آئی ٹی کے تحت بنوں میں ملک کا 20 واں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم کیا گیا ، پارک بنوں یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی میں خیبر پختونخواہ آئی ٹی بورڈ کے اشتراک سے قائم کیا گیا۔

اس حوالے سے پاکستان سافٹویئر ایکسپورٹ بورڈ، خیبرپختونخواہ آئی ٹی بورڈ اور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیئے گئے۔

install suchtv android app on google app store