ماہرین فلکیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ خلائی مخلوق سے رابطہ زمین پر موجود زندگیاں ختم کر سکتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ماہرین فلکیات نے خلائی مخلوق سے رابطہ کرنے کی کوششوں کو ترک کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ماہرین کا امریکی فوج کی اڑن طشتریوں سے متعلق رپورٹ کے جائزے کے بعد کہنا تھا کہ اس چیز کو غیر سنجیدہ انداز میں نہیں لینا چاہیے کہ خلائی مخلوق زمین کی طرف پرامن طریقے سے آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر شکر گزار ہونا چاہیے کہ ابھی تک ہمارا خلائی مخلوق سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے کیونکہ اگر خلائی مخلوق زمین کی طرف آئی تو زمین پر موجود زندگیوں کو خطرات لاحق ہو جائیں گے اور وہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو سکتی ہیں۔
ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ ہمیں اس خوش فہمی میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے کہ خلائی مخلوق ہمارے لیے فائدہ مند ثابت ہو گی یہ ہمیں نقصان بھی پہنچا سکتی ہے۔