سندھ کے 3 بڑے شہروں میں براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز

وزارت آئی ٹی کے تحت سندھ کے تین شہروں میں براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا۔ فائل فوٹو وزارت آئی ٹی کے تحت سندھ کے تین شہروں میں براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا۔

وزارت آئی ٹی کے تحت سندھ کے تین شہروں میں براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا۔

وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکشن کے تحت جیکب آباد، کشمور اور شکار پور میں براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی کے 34 کروڑ روپے سے زائد کے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے اس سلسلے میں بایا کہ 12 سے 18 ماہ میں جیکب آباد، شکارپور اور کشمور میں تیز ترین انٹرنیٹ سروس فراہم کر دی جائے گی، اس پراجیکٹ سے 10 لاکھ عوام کو فائدہ پہنچے گا۔

امین الحق کا کہنا تھا 8 ارب روپے سے اندرون سندھ میں پراجیکٹس شروع کیے گئے ہیں۔ انھوں نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 13 سال سے سندھ میں پی پی کی حکومت ہے، لیکن اس نے شہروں کو دیہات اور دیہاتوں کو جنگل میں تبدیل کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا پیپلز پارٹی کوئی ایک ماڈل یو سی دکھائے، اور بتائے کہ سندھ کی ترقی کے نام پر پیسہ کہاں خرچ ہوا، سندھ کی ترقی کا پیسہ تو باہر اور پاپڑ والے کے پاس گیا ہے۔

یاد رہے کہ مارچ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے براڈ بینڈ اور آپٹیکل فائبر کے 8 ارب روپے کے منصوبے منظور کیے تھے، 9 اہم منصوبوں کی تکمیل سے ملک کے چاروں صوبوں کے مختلف اضلاع کے 75 لاکھ رہائشیوں کو براڈ بینڈ کی سہولیات فراہم ہونی ہے۔

ان منصوبوں سے 37 ہزار 730 مربع کلو میٹر کے علاقے مستفید ہوں گے اور ان کے تحت 16 سو 32 کلو میٹر فائبر بچھائی جائے گی، شمالی علاقہ جات اور اہم سیاحتی مقامات کے لیے خصوصی منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store