واٹس ایپ کے زبردست سیکیورٹی فیچر کی آزمائش شروع

 واٹس ایپ فائل فوٹو واٹس ایپ

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے عمدہ سیکیورٹی فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی۔

واٹس ایپ پر گہری نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو رکی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے صارفین کے اکاؤنٹ کو مزید محفوظ بنانے کے لیے ون ٹائم پاس ورڈ کے بجائے فلیش کال فیچر پر کام شروع کردیا۔

نئے فیچر کےتحت صارفین کو اکاؤنٹ بنانے یا اُس کی تصدیق کے لیے 6 ہندسوں پر مشتمل خفیہ کوڈ کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ اُسی نمبر پر انتظامیہ کی جانب سے فلیش کال کی جائے گی۔

استعمال کنندہ کو فلیش کال کے لیے واٹس ایپ کے کال لگ تک رسائی دینا ہوگی، جس کے بعد اُس کے اکاؤنٹ کی تصدیق ہوجائے گی۔

 کمپنی نے اس فیچرکی ٹیسٹنگ شروع کردی ہے، اینڈرائیڈ پر واٹس ایپ بیٹا ورژن 2.21.11.7 استعمال کرنے والے اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں، فیچر کی کامیاب آزمائش کے بعد دیگر صارفین کو بھی رسائی دے دی جائے گی۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق فلیش کال اضافی فیچر ہے، جس کو استعمال کرنے کا انحصار صارف پر ہوگا، اگر وہ واٹس ایپ کو کال لاگ تک رسائی دے گا تب ہی اُسے کال موصول ہوگی اور پھر اکاؤنٹ کی تشکیل یا تصدیق خود کار طریقے سے ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ صارفین کے ساتھ ماضی میں ایسے واقعات پیش آچکے ہیں کہ اُن کے خفیہ کوڈ کو استعمال کر کے ہیکرز نے اکاؤنٹ ہیک کیا اور نمبر تک رسائی حاصل کی۔

 عام طور پر ہیکرز کسی بھی نمبر کو ہیک کرنے کے لیے گمراہ کن پیغامات بھیجتے اور پھر مذکورہ صارف سے فون کر کے خفیہ کوڈ مانگتے ہیں۔صارف جیسے ہی او ٹی پی ہیکر کو بھیجتا ہے وہ اس اکاؤنٹ سے محروم ہوجاتا ہے۔

واٹس ایپ نے صارفین کو ہیکرز کی اس دھوکا دہی کے حوالے سے متعدد بار آگاہ کیا ہے، خبردار کیے جانے کے باوجود بھی صارف ہیکرز کے جال میں پھنس جاتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store