کالج سے ڈراپ آؤٹ کیا گیا نوجوان دنیا کا کم عمر ترین ارب پتی شخص کیسے بنا؟

امیر ترین لڑکا فائل فوٹو امیر ترین لڑکا

سال 2013 میں کالج سے ڈراپ آؤٹ کیا گیا نوجوان دنیا کا کم عمر ترین کریپٹو ارب پتی شخص بن گیا ہے۔

روسی نژاد کینیڈین شہری ویٹالک بوٹیرن نے دنیا کا کم عمر ترین کریپٹو ارب پتی شخص بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ وہ بٹ کوائن کے بعد دوسری بڑی کرپٹی کرنسی ‘ایتھیریم’ کے شریک بانی ہیں۔

ستائیس سالہ ویٹالک بوٹیرن نے یہ سنگ میل پیر کے روز تب حاصل کیا کہ جب ایک ایتھریم کی قدر 3000 امریکی ڈالر ہوگئی جس کے بعد وہ دنیا کے کم عمر ترین کریپٹو ارب پتی بن گئے۔

مذکورہ نوجوان اس وقت تین لاکھ 33 ہزار ایتھر کا مالک ہے جس کی ڈالر میں مالیت ایک ارب ڈالر سے زائد ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی ایتھیریم کی بٹ کوائن کی نسبتا جلدی ٹرانسیکشن ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ اس کرنسی کی مانگ اور مقبولیت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

خیال رہے کہ ویٹالک ایتھریم بنانے والے آٹھ پروگرامرز کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

install suchtv android app on google app store