واٹس ایپ نے تصاویر، ویڈیوز سے متعلق زبردست فیچر متعارف کرا دیا

 واٹس ایپ فائل فوٹو واٹس ایپ

انٹرنیٹ کے ذریعے پیغام رسانی کی ایپ واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ اب واٹس ایپ پر ویڈیوز اور تصاویر کو بڑے فارمیٹ میں دیکھنا ممکن ہو سکے گا۔

فیچر کا مقصد تصاویر کو کھول کے دیکھنے کے بجائے پوری تصویر چیٹ کے اندر ہی نظر آئے گی اور تصویر کو کلک کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

نیا فیچر واٹس ایپ ویڈیوز کو بھی ایسے ہی دکھائے گا۔ انتظامیہ کے مطابق ایپ میں تصاویر اور ویڈیوز پہلے سے زیادہ بڑی ہونے سے کوئی بھی نامکمل تصویر نہیں دیکھے سکے گا۔

ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے وائس میسج کے جدید فیچر پر بھی کام شروع کر دیا ہے جس کے تحت صارف اب کسی بھی شخص کو وائس نوٹ بھیجنے سے قبل سن سکے گا۔

اس سے قبل واٹس ایپ میں ایسا کوئی آپشن موجود نہیں تھا اور صارف کو آڈیو میسج بھیجنے کے بعد اگر تبدیلی درکار ہوتی تو بھیجے گئے میسج کو ڈیلیٹ کرنا پڑتا تھا۔

واٹس ایپ میں میسج بھیجنے کے آئکن کے بعد ریویو کا آپشن موجود ہوگا جس کو استعمال کرتے ہوئے صارف اپنے میسج کا دوبارہ جائزہ لے سکتا ہے اور اگر وہ آڈیو مناسب نہیں یا اس میں کچھ تبدیلی کرنی ہو تو باآسانی اسے کینسل کرکے دوسرا میسج ریکارڈ کر سکے گا۔

install suchtv android app on google app store