فواد اور حسن کا عمدہ کھیل، کپتان بابر اعظم خوشی سے سرشار

 کپتان بابر اعظم فائل فوٹو کپتان بابر اعظم

حسن علی اور فواد عالم کے عمدہ کھیل پر کپتان بابر اعظم خوشی سے سرشار ہیں۔

زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اننگز کی فتح کے بعد کپتان بابر اعظم نے کہاکہ پہلے سیشن میں بولرز نے اچھی بولنگ کی، پہلی اننگز میں زمبابوے کو جلد آؤٹ کرنا اچھا ثابت ہوا۔

حسن علی نے بہترین بولنگ کی،فواد عالم نے غیرمعمولی پرفارمنس سے اچھا اختتام کیا، اب ہم چند دن آرام کے بعد پچ کو دیکھ کر اگلے میچ کے لیے کمبی نیشن تشکیل دیں گے۔

دوسری جانب مین آف دی میچ حسن علی نے میچ کے بعد ورچوئل میڈیا کانفرنس میں کہا کہ جس کھلاڑی کو طویل طرز کی کرکٹ کھیلنی ہے تو اسے فرسٹ کلاس میچز میں حصہ لینا ہوگا۔

طویل فارمیٹ کی کرکٹ آپ کو مضبوط بناتی اور ایک اچھا کھلاڑی بننے میں مدد دیتی ہے،جب میرا نام قائد اعظم ٹرافی کے لیے آیا تو کوچز شاہدانور اور سمیع نیازی سے بات کی کہ قومی ٹیم میں واپس آنا ہے۔

انھوں نے بہت سپورٹ کیا، پہلی بار لگاتار9 فرسٹ کلاس میچز کھیلے،چار روزہ کرکٹ نے فٹنس، ردھم اور اعتماد سب کچھ دیا، یہی وجہ ہے کہ کارکردگی کاگراف بلند سے بلند ہورہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہرارے ٹیسٹ کی جیت سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے،اگلے میچ میں بھی کامیابی سے سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔

ایک سوال پر حسن علی نے کہا کہ جشن کے اندازسے انجری نہیں ہوتی بلکہ انرجی ملتی ہے،پرستار بھی اس انداز کو پسند کرتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store