ہرارے ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم، فواد عالم کی شاندار سنچری

ہرارے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری، 3 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنا لیے فائل فوٹو ہرارے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری، 3 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنا لیے

پاکستان نے زمبابوے کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے پر 6 وکٹ پر 374 رنز بنالیے اور اسے 198 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

فواد عالم 108 اور حسن علی 21 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ عمران بٹ 91 اور عابدعلی 60 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، محمد رضوان 45 اور اظہرعلی نے 36 رنز بنائے، کپتان بابراعظم اور فہیم اشرف صفر پر آؤٹ ہوئے۔ فواد عالم کی ٹیسٹ کیریئر کی یہ چوتھی سنچری ہے۔

install suchtv android app on google app store