ٹیم پر بوجھ نہیں بننا چاہتا، خدا حافظ کہہ کر چلا جاؤں گا: وہاب ریاض

 وہاب ریاض فائل فوٹو وہاب ریاض

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض بھی ٹیم سے ڈراپ ہونے پر بول پڑے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ جس طرح ٹیم سے ڈراپ کیا گیا اس پر افسوس ہے، ہوسکتا ہے کہ میں پسندیدہ لسٹ میں شامل نہ ہوں۔

وہاب ریاض نے کہا کہ ہم کئی بار کارکردگی سے خود کو ثابت کرچکے ہیں، میں اور محمد عامر ٹیم کی ضرورت ہیں، فیصلہ اب انہیں کرنا ہے کہ انہیں ہماری ضرورت ہے یا نہیں۔

فاسٹ بولر نے دورہ انگلینڈ پر کم بیک کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے دورے پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہدف ہے، ورلڈ کپ کھیلنا چاہتا ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں وہاب ریاض نے کہا کہ ٹیم پر بوجھ نہیں بننا چاہتا، خدا حافظ کہہ کر چلا جاؤں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں زمبابوے سے شکست پر شعیب ملک ٹیم مینجمنٹ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ ‏پسند نا پسند سے فیصلےکرے گی تو ٹیم سے کیا امید کی جاسکتی ہے۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ جو غلط فیصلے کیے گئے انہیں واپس لینےکی ضرورت ہے، پاکستان ٹیم ‏کوایک انٹرنیشنل وائٹ بال کوچ کی ضرورت ہے۔

install suchtv android app on google app store