بابر اعظم نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

بابر اعظم اور ویرات کوہلی فائل فوٹو بابر اعظم اور ویرات کوہلی

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے قائد ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔

بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تیز ترین 2000 رنز مکمل کر لیے۔

بابراعظم نے کیرئیر کی 52 ویں اننگز میں 2000 رنز کا سنگ میل عبور کیا جبکہ ویرات کوہلی نے 56 اننگز میں تیز ترین 2000 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنائے تھے۔

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 2000 رنز بنانے والے تیسرے پاکستانی کرکٹر ہیں۔ اس سے قبل محمد حفیظ اور شعیب ملک بھی 2000 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز رنز بناچکے ہیں۔

کراچی؛ بابر مجموعی طور پر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں دو ہزار رنز بنانے والے دنیا کے گیارہویں بیٹسمین ہیں۔

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store