تھرڈ ٹی ٹوئنٹی میچ، پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے دی

پاکساتان بمقابلہ زمبابوے فائل فوٹو پاکساتان بمقابلہ زمبابوے

تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 24 رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ وکٹ فریش لگ رہی ہے، اچھا اسکور کریں گے، زیادہ سے زیادہ اسکور کر کے سیریز جیتیں گے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، آصف علی، دانش عزیز اور ارشد اقبال کو ڈراپ کر کے شرجیل خان، سرفراز احمد اور حسن علی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ مڈل آرڈر میں ٹیم مشکلات میں ہے اس لیے سرفراز احمد کو لائے ہیں۔

خیال رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی تھی۔

 

install suchtv android app on google app store