زمبابوے کے خلاف شکست، شعیب ملک ٹیم منیجمنٹ پر برس پڑے

زمبابوے کے خلاف شکست، شعیب ملک ٹیم منیجمنٹ پر برس پڑے فائل فوٹو زمبابوے کے خلاف شکست، شعیب ملک ٹیم منیجمنٹ پر برس پڑے

زمبابوے جیسے نسبتاً کمزور ٹیم کے خلاف اپ سیٹ شکست پر شعیب ملک ٹیم مینجمنٹ پر برس ‏پڑے۔

تجربہ کار کھلاڑی نے شکسٹ پر ٹیم مینجمنٹ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ ‏پسند نا پسند سے فیصلےکریگی توٹیم سےکیا امید کی جاسکتی ہے۔

ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ کپتان کو فیصلےکرنے نہیں دیئےجائیں گے ٹیم ‏اسی طرح پرفارم کرے گی، جب انتظامیہ پسند اور ناپسند پر انحصار کرتی ہے خاص کر اس وقت ‏جب آپ کی کرکٹ صرف زندہ رہنے کی حالت میں ہے، تو پھر بحیثیت نیشن اس کے علاوہ اور کیا ‏توقع رکھے جا سکتی ہے۔


شعیب ملک نے کہا کہ جو غلط فیصلےکیےگئے انہیں واپس لینےکی ضرورت ہے، پاکستان ٹیم ‏کوایک انٹرنیشنل وائٹ بال کوچ کی ضرورت ہے۔

زمبابوے سے شرمناک شکست پر سابق کرکٹرز، لیجنڈز، ماہرین اور کرکٹ حلقوں سے جڑے افراد ‏نے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ٹیم مینجمنٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

install suchtv android app on google app store