دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستانی ٹیم بری طرح شکست سے دوچار

 زمبابوے کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری فائل فوٹو زمبابوے کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو 19 رنز سے ہرا دیا

زمبابوے کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ , 9 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ آوورز میں 118 رنز بنائے۔ جس کے جواب میں 99 رنز بنا کر پاکتانی ٹیم ڈھیر ہو گئی۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج ہرارے میں کھیلا گیا، جہاں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیتا اور زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فیصلہ کن برتری کے لئے قومی ٹیم میں آج دو تبدیلیاں کیں گئیں ہیں، آؤٹ آف فارم مڈل آرڈر بلے باز حیدر علی کی جگہ آصف علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ آل راؤنڈر محمد نواز کو ڈراپ کرتے ہوئے کراچی کنگز سے تعلق رکھنے والے ارشد اقبال کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل زمبابوے کے مڈل آرڈر بلے باز کریگ ارون انجری کا شکار ہوکر ٹی ٹوینٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں،کریگ ارون پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوئے تھے، زمبابوین اسکواڈ میں کریگ ارون کی جگہ تاریسائی مساکانڈا کو شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں زمبابوے کو 11 رنز سے شکست دی تھی، پاکستان کے 149 رنز کے جواب میں زمبابوین ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 138 رنز بناسکی تھی۔

پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد حسنین نے دو وکٹیں حاصل کیں، 82 رنز کی اننگز کھیلنے پر رضوان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store