دورہ زمبابوے؛ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کورونا ٹیسٹ منفی

زمبابوے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے۔ فائل فوٹو زمبابوے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے۔

زمبابوے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کے کامیاب دورے کے بعد اب زمبابوے میں ڈیرے ڈال دیے ہیں۔

پاکستانی اسکواڈ گزشہ ورز چارٹرڈ طیارے سے جوہانسبرگ سے ہرارے پہنچا تھا جہاں اسکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ ہوئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر کے مطابق اسکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی رپورٹس منفی آئی ہیں جس کے بعد اب اسکواڈ پیر سے زمبابوے کے وقت مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔

پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 21، 23 اور 25 اپریل کو کھیلے جائیں گے جبکہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 29 اپریل سے ہو گا۔

install suchtv android app on google app store