ٹیم مینجمنٹ نے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بولنگ مشین بنادیا

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی فائل فوٹو فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی

کراچی: ٹیم مینجمنٹ نے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بولنگ مشین بنادیا، جس کے باعث ان کی کارکردگی کا گراف دن بہ دن نیچے جارہا ہے۔

نوجوان پیسر اس وقت تینوں فارمیٹ میں ٹیم کا حصہ ہیں اور مسلسل بولنگ کررہے ہیں، جس کے باعث وہ تھکاوٹ کا شکار ہیں، یہی وجہ ہے کہ شاہین شاہ آفریدی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا پارہے ہیں۔

جنوبی افریقا کیخلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تین میچز میں نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اب تک گیارہ اوورز کراچکے،جس میں انہوں نے ایک سو چودہ رنز دئیے اور صرف دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سال دو ہزار بیس سے لے کر اب تک شاہین آفریدی 14 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے، چھ میچز میں وہ کوئی وکٹ نہ حاصل کرپائے، آٹھ میچز میں انہوں نے 12 کھلاڑیوں کو آؤٹ تو کیا مگر کسی بھی میچ میں وہ تین کھلاڑیوں کو آؤٹ نہ کرسکے، اس عرصے میں شاہین شاہ آفریدی نے 51 اوورز میں چار سو بتیس رنز دیئے۔

کرکٹ کے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ کو فوری طور پر آرام کرایا جائے، ایسا نہ کرنے کی صورت میں کہیں پاکستانی ٹاپ بالر ان فٹ نہ ہوجائیں۔

install suchtv android app on google app store