باؤنسی پچز پر ہمارے ٹاپ آرڈر بیٹسمین کا سنچری کرنا بہت خوش آئند ہے، مصباح الحق

صباح الحق نے کہا ہے کہ گزشتہ میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کا مورال بلند ہے فائل فوٹو صباح الحق نے کہا ہے کہ گزشتہ میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کا مورال بلند ہے

مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ڈریسنگ روم کا ماحول بہت حوصلہ افزا ہے اور لڑکے سیریز جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل اس ٹیم کے لیے جیت بہت اہم ہے۔ سنچورین اور وانڈررز کی پچز جنوبی افریقی کنڈیشنز کی حقیقی ترجمانی کرتی ہیں۔

مصباح الحق نے کہا کہ ان باؤنسی پچز پر ہمارے ٹاپ آرڈر بیٹسمین کا سنچری کرنا بہت خوش آئند ہے اور یقین ہے کہ ہمارے باؤلرز تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں بہترین کم بیک کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مڈل آرڈر بیٹنگ میں بہتری کی ضرورت ہے اور شاداب خان کے متبادل سمیت ٹیم کمبینیشن کے لیے جو تبدیلی ضروری ہوئی کریں گے۔

واضح رہے کہ شاداب خان دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق شاداب خان بائیں پاؤں میں انجری کے باعث باہر کیے گئے ہیں۔ شاداب خان 4 ہفتوں کے لیے مسابقتی کرکٹ سے دور رہیں گے۔

install suchtv android app on google app store