فٹنس کا معیار جو ٹیم انتظامیہ نے دیا ہے اسے پورا کرنے کی کوشش کررہا ہوں، شرجیل خان

صرف فٹنس سب کچھ نہیں اسکلز پر بھی توجہ دے رہا ہوں،  شرجیل خان فائل فوٹو صرف فٹنس سب کچھ نہیں اسکلز پر بھی توجہ دے رہا ہوں، شرجیل خان

جارح مزاج قومی اوپنر شرجیل خان نے کہا ہے کہ صرف فٹنس سب کچھ نہیں ہوتی، اسکلز پر بھی توجہ دے رہا ہوں۔میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ فٹنس کا اتنا ایشو نہیں ہے، 7ماہ سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہاہوں، پاکستان کپ اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) بھی کھیلا ہے۔

شرجیل خان کا کہنا تھا کہ فٹنس کا معیار جو ٹیم انتظامیہ نے دیا ہے اسے پورا کرنے کی کوشش کررہا ہوں، قومی ٹیم میں واپسی پر سب نے خوش آمدید کہا۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی وہی جن کے ساتھ میں ڈومیسٹک کھیل چکا ہوں، کل جو بھی میں نے ٹریننگ کی وہ انفرادی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ مجھے کسی نے ٹارگٹ دیا ہے، ٹیم ٹرینر یاسر صاحب نے جو ٹریننگ شیڈول دیا اس پر کام کررہا ہوں۔

بلے باز کا کہنا تھا کہ پروفیشنل کرکٹر ہونے کے ناطے فٹنس پر کام کررہا ہوں، سب کچھ صرف فٹنس نہیں ہوتی، اسکلز پر بھی توجہ دے رہا ہوں۔

install suchtv android app on google app store