فاسٹ بولر محمد عامر نے کورونا ویکسین لگوالی

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کورونا ویکسین لگوالی۔ فائل فوٹو قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کورونا ویکسین لگوالی۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کورونا ویکسین لگوالی۔

 زرائعے کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کورونا ویکسین لگوانے کے بعد کہا کہ ویکسین کے کوئی منفی اثرات نہیں ہیں، یہ بہت ضروری ہے، ہر کسی کو ویکسی نیشن کروانی چاہیے۔

محمد عامر نے کہا کہ ویکسی نیشن کروانے کے بعد کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کورونا کیسز سامنے آنے پر پی ایس ایل 6 ملتوی کردیا گیا تھا، ایونٹ میں 14 میچز کھیلے گئے تھے جبکہ 20 مزید میچز کھیلے جانے تھے۔

پی سی بی کی جانب سے ایونٹ کے بقیہ میچز رواں سال مئی میں کروانے کے لیے مشاورت شروع کردی گئی ہے۔

علاوہ ازیں کراچی کے مقامی ہوٹل میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کھلاڑیوں کے لیے قائم کورونا ویکسینیشن سینٹر ختم کردیا گیا ہے۔

ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ تقریباً تین سو افراد میں سے 160 کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ویکسین لگوائی، پی ایس ایل میں شریک چار غیر ملکیوں نے بھی ویکسین لگوائیں، غیر ملکیوں میں دو کھلاڑی اور 2 کوچنگ اسٹاف نے ویکسین لگوائی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ مزید افراد ویکسین کی درخواست کرتے تو سینٹر قائم رہتا۔

install suchtv android app on google app store