پی سی بی نے ملازمین کو گھر سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی

پی سی بی نے ملازمین کو گھر سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی فائل فوٹو پی سی بی نے ملازمین کو گھر سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت دے دی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی عملے کے ایک فرد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دفاتر بند کردیے گئے اور عملے کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملازمین کے لیے کووڈ 19 ایس اوپیز جاری کردیے ہیں اور ملازمین کو اگلے چار روز گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں کورونا کیسز سامنے آنے پر لیگ کو بھی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store