کرکٹ بورڈ کورونا خلاف ورزی روکنے میں ناکام، ایک اور کھلاڑی متاثر، میچ ملتوی 

  • اپ ڈیٹ:
 اسلام آباد یونائیٹڈ کے  اہم کھلاڑی کورونا میں مبتلا، نام سامنے آگیا  فائل فوٹو  اسلام آباد یونائیٹڈ کے  اہم کھلاڑی کورونا میں مبتلا، نام سامنے آگیا 

پاکستان سپر لیگ میں کورونا کی انٹری نے پھر سے پی ایس ایل کے میلے پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔

سچ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےاسلام آباد یونائٹڈ کی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ آسٹریلوی نثراد پاکستانی کھلاڑی فواد احمد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایسے الگ کردیا گیا تھا۔

تاہم ابتک جو کھلاڑی اس کے ساتھ پریکٹس اور میچ میں شامل تھے آفیشلز سمیت انکا کیا ہوا، کیا سب کو دوبارہ سے قرنطینہ کرانا ہوگا یا پھر صرف وقتی طور پر ٹیسٹ کلیئر آںے کے بعد ہی آزادی مل جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہونے والا میچ ملتوی کر دیا گیا ہے جو اب کل ہوگا جس میں شائیقن کو پرانے ٹکٹس پر ہی آنے کی اجازت ہوگی۔

دونوں ٹیموں کے مابین میچ اب کل شام سات بجے کھیلا جائے گا۔کرکٹ بورڈ کے مطابق میچ اب کل سات بجے کھیلا جائے گا تاہم اس سے قبل تمام کھلاڑیوں کے ٹیسٹ رپورٹ حاصل کرلی جائیں گی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیگ اسپنر فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد آج کھیلے جانے والے میچ کو پہلے موخر کر دیا گیا تھا۔

اسلام آباد یونائٹیڈ کے مطابق کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر دو روز قبل فواد احمد کو آئسولیٹ کردیا گیا تھا۔

ٹیم انتظامیہ نے کہا ہے کہ فواداحمد کی جلد صحت یابی کیلے دعاگو ہیں، ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں اور اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

install suchtv android app on google app store