پاکستان کرکٹ بورڈ کشمیر پریمیئر لیگ کو ہر طرح سے سپورٹ کرے گا: وسیم خان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان فئل فوٹو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے کہا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ بڑی اہمیت کی حامل لیگ ہے، اس سے مسلئہ کشمیر اجاگر ہو گا اور پاکستان کرکٹ بورڈ لیگ کو ہر طرح سے سپورٹ فراہم کرے گا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کو کامیاب بنانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ تمام ضرورتوں کو پورا کرے گا۔

کشمیر پریمئر لیگ کا آغاز 16 مئی کو ہو گا اور یہ لیگ 27 مئی تک جاری رہے گی۔ کشمیر پریمیئر لیگ کے میچز آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے،لیگ میں مجموعی طور پر 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں. حصہ لینے والی ٹیموں میں مظفر آباد ٹائیگرز ،میرپور رائلز، راولاکوٹ ہاکس، کوٹلی پینتھرز، باغ اسٹالینز اور اوور سیز واریئرز شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store