پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی

پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی فائل فوٹو پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی

پاکستان اور جنوبی افریقا کے فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاہینوں نے پروٹیز کو 4 وکٹوں سے ہرادیا۔

لاہور میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کُن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے 165 رنز کا ہدف حاصل کرتے ہوئے جنوبی افریقا کو 4 وکٹ سے شکست دے دی۔

قومی ٹیم کی جانب سے حیدر علی اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 51 رنز پر گری جس میں حیدر علی 15 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

دوسری وکٹ 73 رنز پر گری اور محمد رضوان 42 رنز پر شمسی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، ان کے بعد حسین طلعت آئے اور 5 رنز پر پویلین لوٹ گئے جب کہ کپتان بابر اعظم 44 رنز بنا کر پریٹوریئس کے ہاتھو آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی 7 اور فہیم اشرف 10 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی، جنہوں نے پاکستان کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ریزا ہنڈرکس اور جے جے سمٹس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم دونوں بیٹسمین زیادہ دیر کریز پر نہ ٹک سکے اور محمد نواز نے دونوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

جس کے بعد تیسرے نمبر پر آنے والے وین بلجون بھی 16 رنز پر آؤٹ ہوگئے، ان کے بعد کلاسین آئے اور صفر پر پویلین لوٹ گئے جب کہ میلان 27 پر آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں اینڈیئل بھی صفر، ڈیوائن 9 اوربجورن 10 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی بالنگ سائیڈ میں زاہد محمود نے 3، محمد نواز اور حسن علی نے 2، 2 جب کہ عثمان قادر نے ایک وکٹیں حاصل کی۔

واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں ایک ایک میچ سے برابر ہے اور آج اس کا فیصلہ کُں میچ لاہور میں ہورہا ہے۔

install suchtv android app on google app store