مکس مارشل آرٹس احمد مجتبیٰ کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات

مکس مارشل آرٹس  احمد مجتبیٰ کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات فائل فوٹو مکس مارشل آرٹس احمد مجتبیٰ کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات

کشمیر ڈے کے موقع پر مکس مارشل آرٹس (ایم ایم اے) کے مقابلے میں بھارتی کھلاڑی راہول راجو کو ناک آؤٹ کرنے والے فائٹر احمد مجتبیٰ سے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے ملاقات کی ہے۔

پاکستان کے مکس مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر احمد مجتبیٰ ولورین نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ تصویر شیئر کی۔


تصویر کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی حوصلہ افزائی اور حمایت پر شکر گزار ہوں، آپ سب کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اللہ پر یقین رکھیں، محنت اور عزم کے اصول کو اپنائیں۔

خیال رہے کہ سنگاپور میں ہونے والے ون چیمپئن شپ کی لائٹ ویٹ کیٹگری کے مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں احمد مجتبیٰ ولورین نے بھارتی حریف کو محض چند سیکنڈز میں کاونٹر پنچ مار کر ناک آؤٹ کر دیا تھا۔

مکس مارشل آرٹس فائٹر احمد ولورین نے اپنی فائٹ کو کشمیریوں کے نام کرنے کا اعلان کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store