پی ایس ایل سیزن 6 کے ترانے نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی

پی ایس ایل سیزن 6  کے ترانے  نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی فائل فوٹو پی ایس ایل سیزن 6 کے ترانے نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی

پی ایس ایل کا نیا ترانہ گزشتہ 4 روز سے یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ ہے اور اب تک ویوز 45 لاکھ کے قریب ہو چکے ہیں۔پی ایس ایل سیزن 6 کے نئے ترانے ’گروو میرا‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی۔

مقبول ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر جاری ہوتے ہی 24 گھنٹوں میں 20 لاکھ کے قریب لوگ اس نئے ترانے کو دیکھ چکے تھے اور یہ اب بھی یوٹیوب پر نمبر ون ٹرینڈ کر رہا ہے۔

یویٹوب پر اس نئے ترانے کی لائیکس کی تعداد نا پسند کرنے والوں سے کہیں زیادہ ہے۔

پی ایس ایل اینتھم معروف پنجابی گلوکارہ نصیبو لال، آئمہ بیگ اور ہپ ہاپ بینڈ ’ینگ سٹنرز‘ نے مل کر گایا ہے جبکہ اسے زلفی اور عدنان ڈھول نے کمپوز کیا ہے۔

گانے کی ویڈیو میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان، کوئٹہ کے سرفراز احمد، لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی، ملتان سلطانز کے شان مسعود اور پشاور زلمی کے وہاب ریاض جلوہ گر ہوئے ہیں۔

اس ترانے میں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے کہ جہاں اسٹیڈیم تو خالی ہیں مگر مداح اپنے گھروں میں ٹی وی اسکرینز کے سامنے بیٹھ کر میچ دیکھتے نظر آتے ہیں۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 6 کا آغاز 20 فروری سے ہو گا اور اس کے میچ کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے میچوں کے دوران 20 فیصد شائقین کے داخلے کی اجازت دی ہے۔

کرس گیل کے علاوہ کرس لین، افغانستان کے راشد خان، مجیب الرحمان اور قیس احمد جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین اور ڈیوڈ ملر بھی پہلی بار پی ایس ایل پاکستان میں کھیلیں گے۔

install suchtv android app on google app store