جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم 14 سال بعد دورہ پاکستان پر کراچی پہنچ گئی

 جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم 14 سال بعد دورہ پاکستان کراچی پہنچ گئ فائل ففوٹو جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم 14 سال بعد دورہ پاکستان کراچی پہنچ گئ

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم آج پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی۔ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم تقریباً 14 سال کے بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔مجھے نکالنے کی اصل وجہ کارکردگی نہیں ہے، محمد عامر کا دعویٰآج کراچی پہنچنے والی جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم اپنے دورے میں پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز کھیلے گی۔

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کی قیادت کوئنٹن ڈی کاک کررہے ہیں۔ پاکستان کے دورے پر کراچی پہنچے والی ٹیم 21 رکنی ہے۔افریقی کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں 2007 کے دوران میچ کھیلا تھا جس کے بعد اب وہ دورے پر آئی ہے۔

خصوصی فلائٹ سے پاکستان پہنچنے والی جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کا شہر قائد میں آمد کے بعد ایس او پیز کے تحت ایئرپورٹ پرکورونا ٹیسٹ کیا جائے گا جس کے بعد تمام کھلاڑی قرنطینہ میں رہیں گے۔

شیڈول کے مطابق کورونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آنے کے بعد مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کو کراچی جیم خانہ میں ٹریننگ کی اجازت ہو گی۔

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کراچی جیم خانہ میں ٹریننگ کے بعد 23 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس کریں گے۔

طے شدہ شیڈول کے مطابق پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل بھی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا ایک مرتبہ دوبارہ کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 26 جنوری سے شروع ہو گا۔

install suchtv android app on google app store